ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حیدرآباد کے قریب سنگاریڈی میں بس اور کار کی ٹکر ؛ ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

حیدرآباد کے قریب سنگاریڈی میں بس اور کار کی ٹکر ؛ ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

Thu, 03 Nov 2022 13:46:47    S.O. News Service

حیدرآباد،3؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ ضلع کے اندول منڈل کے کنسان پلی میں ناندیڑ۔اکولا قومی شاہراہ پر جمعرات صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک آر ٹی سی بس نے کارکوٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت کے کام شروع کئے۔ اس حادثہ میں 35سالہ دلیپ، اس کی بیوی 28سالہ ونودا، بیٹی پانچ سالہ سوپوتریکا اور ایک سالہ لڑکا کھنسی ہلاک ہوگئے جو شہر حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ علاقہ کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال سنگاریڈی بھیج دیاگیاہے، پولس کا کہنا ہے کہ کہر کی وجہ سے بس کے ڈرائیور کو کار نظرنہیں آئی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔


Share: